11 مئی کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب ہوگا: مسلم لیگی رہنما
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) عثمان تنویر بٹ، ملک محمود الحسن، حاجی سرور، حاجی تنویر اور افتخار سیفی نے کہا ہے کہ عوام لوڈشیڈنگ، دہشت گردی مہنگائی، کرپشن کا تحفہ دینے والے کرپٹ حکمرانوں کو ابھی تک نہیں بھولے۔ 11 مئی کو عوام ان کرپٹ حکمرانوں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کر کے سیاست سے ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے قوم میاں نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔