نگران سیٹ اپ کو اپنی غیر جانبداری ہر صورت برقرار رکھنا ہو گی: عزیز الرحمٰن چن، راجہ عامر

10 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان ، طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کو اپنی غیر جانبداری ہر صورت برقرار رکھنی چاہئے۔ بصورت دیگر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جانا چاہئے۔ پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اپنے بیانات اور میڈیا سے بات چیت میں برملا جانبداری کا مظاہرہ کر چکے ہیں جس پر تمام جمہوری ، سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر الیکشن کمیشن نے انہیں طلب بھی کیاہے - تاہم ان کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جس سے تمام جمہوری جماعتوں کے تحفظات اور شفاف انتخابات کے حوالہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔