ملک کا نظام بدلنے کیلئے شاہین صفت نوجوانوں کی ضرورت ہے: ایم اے شیدا
لاہور (پ ر) حالیہ انتخابات کے نتیجہ میں پاکستان کو ایسے شاہین صفت مثبت کردار کے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو تصویر کا روشن پہلو نمایاں کر کے یقین محکم اور عمل پیہم سے جہاد زندگانی کی شمشیریں تیار کرنے کا سامان پیدا کریں تاکہ اقتدار میں آ کر یہ نئے چہرے ملک کی تقدیر بدل سکیں، صرف چہرے نہیں بلکہ نظام بھی بدل کر معاشرے سے طبقاتی بنیادوں پر فرق ختم ہو سکے گا جس کی خاطر اپنے مسائل کے حل اور زندگی کی آسانیاں حاصل کرنے کیلئے غریب عوام نے ان سے بھرپور امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نوجوانوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران ایم اے شیدا گولڈ میڈلسٹ مجاہد پاکستان نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی انصاف مہیا کرنا صرف حکومت ہی کا کام نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو ہر سطح پر من الحیث القوم بیدار ہو کر اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔