تقریبات یوم اقبالؒ ایوان تحریک پاکستان میں آج سکولوں کے طلبہ کے درمیان تقریب مقابلہ ہوگا
لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام شاعر مشرق حکیم الامت مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 75 ویں یوم وفات کے موقع پر”تقریبات یوم اقبالؒ“ کے دوران ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںآج بدھ10اپریل کوساڑھے دس بجے صبح سکولوں کے طلباوطالبات کے درمیان انعامی تقریری مقابلہ بعنوان”آج بھی ہو براہیم ؑ کا ایماں پیدا،آگ کرسکتی ہے اندازگلستاں پیدا“ منعقد ہو رہا ہے۔