انجمن حمایت اسلام کالج میں ڈینگی سیمینار آج ہو گا

10 اپریل 2013

 لاہور (لیڈی رپورٹر) انجمن حمایت اسلام کالج چوک یتیم خانہ میں ڈینگی سیمینار آج منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ملک اسلم ہوں گے۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام اس سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر این جی اوز شاہدہ ریاض ضلعی سوشل ویلفیئر افسر شیخ تنویر احمد اور ڈاکٹر فرح گلزار ڈینگی وائرس سے بچا¶ کے متعلق آگاہ کریں گے۔