ایل ڈی اے ماڈل بوائز ہائی سکول کے طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے ماڈل بوائز ہائی سکول سبزہ زار کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان ِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے کپس کالج آف کامرس برائے طالبات جوہر ٹاﺅن‘ سکالرز اکیڈمی بٹ چوک کالج روڈ ٹاﺅن شپ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آر اے بازار لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ مدرسة البنات گرلز ہائی سکول لیک روڈ‘ گورنمنٹ سید نیشنل گرلز پرائمری سکول سعدی پارک مزنگ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کاچھا کاہنہ نو اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاچھا کاہنہ نو کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد927تھی۔