انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کیخلاف سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: ڈاکٹر سرور چودھری

10 اپریل 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) وائس چانسلرکنگ ایڈروڈ میڈیکل یونیورسٹی نے سابقہ حکومت سے اپنے سیاسی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے خاتمے کی جو سازش تیار کی، اس کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن، میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اور طلبہ کا احتجاج بالکل جائز ہے اور پی ایم اے ان کا ہر سطح پر ساتھ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر سرور چوہدری نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ وفد میںمیڈیکل ٹیچنگ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر شاہد ملک، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی نمائندگی میاں محمود، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی قیادت جاوید ارشاد اور طلبہ کی قیادت ڈاکٹر اظہر نے کی۔