بسنت تہوار نہیں یلغار، اجازت نہ دی جائے: اشرف آصف جلالی

10 اپریل 2013

لاہور( خصوصی نامہ نگار) بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بسنت تہوار نہیں یلغار ہے ہر گز اس کی اجازت نہ دی جائے ، جان و مال اور وقت کے ضیاع سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ،نگران حکومت کی طرف سے بسنت منانے کی حوصلہ افزائی قابل افسوس ہے حکو مت بسنت کی بجائے انتخابات کو شفاف کرنے پر توجہ دے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بسنت جیسے تہوارکی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بسنت منانا کسی لحاظ سے بھی ملک و ملت کے مفاد میں نہیں پتنگ بازی کی ڈوری کتنے لوگوں کے گلے پر پھر کے خاندانوں کے خاندان اجاڑ دیتی ہے۔بدقسمتی سے ایک طبقہ کلچر ثقافت اور تفریح کے نام پرنئی نسل کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔ایسے لوگوں سے ملت کو بچانا از حدضروری ہے۔پاکستان پر چھائی ہوئی آفتوں سے نجات کےلئے بسنت نہیں راہ سنت کی ضرورت ہے ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...