گیاری سیکٹر میں شہید ہونے ہوالے نوجوانوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

10 اپریل 2013

لاہور (پ ر) 300 این جی اوز نیٹ ورک آف اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب تحصیل صدر سب ڈویژن لاہور کے صدر عارف خان نے تقریباً ایک سال پہلے گیاری سیکٹر پر برف کے تودے کے نیچے شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے بہادر افسروں اور جوانوں پر ہمیشہ فخر کرے گی۔ شہداءکی پہلی برسی کے موقع پر دفتر میں فاتحہ خوانی کی گئی جس میں پی ٹی سی ایل مزدور یونین کے سابق رہنما رانا طاہر کے علاوہ چودھری فرزند علی، شیخ سلیم اختر، راجہ حفیظ احمد، چودھری سجاد احمد، خادم حسین بھی شامل تھے۔