یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں کیلی گرافی اینڈ جیولری میکنگ نمائش آج ہو گی

10 اپریل 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام کیلی گرافی اینڈ جیولری میکنگ نمائش آج 10 اپریل کولوئر مال کیمپس میں منعقد ہو گی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر فیض الحسن بطور مہمانِ خصوصی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ تین روز جاری رہنے والی اس نمائش میں شعبہ فائن آرٹس اور دیگر یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات کے کیلی گرافی اور جیولری کے حوالے سے تخلیقی کام و فن پارے پیش کیے جائیں گے۔