ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالج اور یونیورسٹیز طلبہ کے درمیان کلام اقبال ترنم سے سنانے کا مقابلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ مےں تقرےبات ےوم اقبالؒ کے دوران کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلباوطالبات کے درمےان کلام اقبالؒ ترنم سے سنانے کے انعامی مقابلے ہوئے۔ مقابلے کے منصفےن کے فرائض سرورحسین نقشبندی، پروفیسر محمد احمد خان، پروفیسر رضوان الحق اور بینش ملک نے انجام دےے۔ طالبات میںگورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی سحر رباب نے اول‘ یونیک کالج کیمپس، نیو مسلم ٹاﺅن کی کشمین بشیر نے دوم اورگورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین، لاہورکینٹ کی حافظہ سدرہ نذیر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ سردار ہائیر سکینڈری سکول لاہور کی ثمرین تنویر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیاگیا۔ طلبا میں پنجاب گروپ آف کالجز مسلم ٹاﺅن کے علی بخش نے اول، یونیک کالج کیمپس نیو مسلم ٹاﺅن کے امیر عباس اورمحمد حسان نے بالترتیب دوم اورسوم پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ایم اے او کالج کے سید برہان آفتاب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔