لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت تباہ، مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں: نوشابہ ضیاء
لاہور(لیڈی رپورٹر) عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماءنوشابہ ضیاءنے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی ہے۔پاکستان میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری غیر محفوظ سمجھی جا رہی ہے، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، مہنگائی بے بس عوام کا قتل عام کر رہی ہے۔بجلی کا بحران ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ عوام اور ملک کی بقا کےلئے تمام ترقیاتی منصوبے پس پشت ڈال کر ہنگامی بنیادوں پر صرف اور صرف بجلی کی پیداوار بڑھانے پر زور دینا ہو گا۔