پنجاب یونیورسٹی میں تقریبات

10 اپریل 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان سائنس فاو¾نڈیشن، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ، انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ انوینشن ٹو انوویشن سمٹ 2013 کا آغاز ہو گیاہے۔ سمٹ میں مختلف کمپنیوں میں مقامی طور پر تیار کی گئی مختلف مصنوعات نمائش بھی کی جارہی ہے۔ سمٹ کی افتتاحی تقریب الرازی ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت چئیرمین پاکستان سائنس فاو¾نڈیشن منظور حسین نے کی ۔دریں اثنائپنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزکے زیر اہتمام پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش میں نیشنل سنٹرز فار ری سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی افتتاحی تقریب سنٹر فار انڈر گریجوایٹ سٹڈی سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈین فیکلی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرزکریا زاکر، انچارج سنٹر راحیلہ راحت ، فیکلٹی ممبران جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش سے مختلف وفود ویڈیو لنک پر موجود تھے۔