توانائی کے بدترین بحران نے پوری قوم کا جینا حرام کر دیا ہے: بابر علی چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر بابر علی چوہدری نے کہا ہے کہ توانائی کے بد ترین بحران نے پوری قوم کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ پورے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ دہشت گردی،بے روزگاری ،مہنگائی اور عدم تحفظ کے شدید احساس نے تو پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی مگر اس گرم موسم میں حالیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تو پاکستانیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔