نگران حکومت فی الفور بسنت نہ منانے کا دو ٹوک اعلان کرے: الخدمت خواتین ٹرسٹ

10 اپریل 2013

لاہور (ثناءنیوز) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے ابھی بسنت منانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ صوبہ میں پتنگ بازی سے تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ماضی میں ہندوانہ تہوار درجنوں قیمتی جانیں لے چکا ہے۔ نگران حکومت فی الفور بسنت نہ منانے کا دو ٹوک اعلان کرے۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ کو قاتل ڈور کا شکار بننے والے تین سالہ بچے کی والدہ سمیت متعدد متاثرہ افراد نے خطوط ارسال کئے ہیں کہ یہ خطرناک کھیل نہیں کھیلا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دوبئی ٹاو¿ن کی رہائشی خاتون کا تین سالہ بچہ اس سے چھین لیا اور غم میں بچے کا والد کا ذہنی توازن خراب ہو گیا اور پھر خود خاتون بھی حادثے میں اپاہج ہو چکی۔ صائمہ شبیر نے اعلیٰ عدلیہ سے بھی اپیل کی کہ بسنت منانے پر پابندی کو برقرار رکھا جائے نگران حکومت کو اپنی توجہ صرف انتخانات کروانے پر مرکوز رکھنی چاہئے بسنت جیسے خونی کھیل کا فیصلہ کرنے کا نگران حکومت کو مینڈیٹ نہیں۔