ڈینگی مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی: ڈی سی او
لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآر ڈینیشن آفیسر لاہور رضوان محبوب نے کہا ہے کہ تمام افسران اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ملازمین انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پوری جانفشانی، محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں اور انسداد ڈینگی مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی سے اجتناب کریں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن ہال میں منعقد ہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءڈی سی او نے سروسز ہسپتال کی ڈےنگی وارڈ کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی او نے ہدایت کی ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ دفاتر میں غیر ضروری لائٹس کو بند رکھیں اور بجلی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ ڈی سی او کی ہداےت پر ضلعی انتظامےہ کی مانےٹرنگ ٹےموں نے واہگہ ٹا ﺅن، عزےز بھٹی ٹاﺅن، سمن آباد ٹا ﺅن اور داتا گنج بخش ٹا ﺅن مےں الےکشن کمےشن کی طرف سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق کے خلاف لگے بےنرز، ہورڈنگ بورڈز، فلےکسز اُتار کر اپنے قبضے مےں لے لئے۔