وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی جنید سلیم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

10 اپریل 2013

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے سینئر صحافی جنید سلیم کے بھائی اور نامور صحافی سلمان غنی کے کزن عامر سلیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔