نگران وزیراعظم شفاف الیکشن احسن طریقے سے کرائیں گے: ارشد بلوچ

10 اپریل 2013
نگران وزیراعظم شفاف الیکشن احسن طریقے سے کرائیں گے: ارشد بلوچ

لاہور (پ ر) بلوچ اتحاد کے سرپرست اعلیٰ خضر حیات بلوچ ‘ چیئرمین دانش بلوچ ‘ صدر محمد ارشد خان بلوچ ‘ سیکرٹری جنرل غلام حسین بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم بلوچ قوم کی سابقہ شاندار روایات کے عین مطابق احسن طریقے سے شفاف الیکشن کرا کے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوائیں گے ۔ یاد رہے کہ قیام پاکستان سے قبل والی بلوچستان خان آف قلات میر احمد یار خان نے قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کو سونے چاندی اور جواہرات میں تول کر تمام فنڈ تحریک پاکستان کو دے دیا۔ قیام پاکستان کے بعد کئی سال تک سرکاری ملازمین کو اپنی جیب سے تنخواہیں دیں۔ 65ءکی جنگ کے ہیرو کرنل شفقت بلوچ عسکری نے تاریخ میں ایک ناقابل فراموش باب رقم کیا۔ نوجوان علی مگسی شہید نے سیاچین میں سات گولیاں سینے میں کھا کر ہیرو سیاچین کہلائے۔ بلوچ قوم نے تحریک پاکستان دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔