وائس چانسلر سمیت جی سی یو کے 22 اساتذہ نے ریسرچ ایوارڈز جیت لئے

10 اپریل 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سمیت یونیورسٹی کے 22 فیکلٹی ممبران نے پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ریسرچ پروڈکٹیوٹی ایوارڈز جیت لئے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر اسلام اللہ، ڈاکٹر محمد زکریا بٹ، ڈاکٹر حسن اے شاہ، ڈاکٹر غلام مرتضٰی، ڈاکٹر اکرام الحق، پروفیسرریاض احمد، ڈاکٹر سلامت علی، ڈاکٹر احمد عدنان، ڈاکٹر شازیہ بشیر، ڈاکٹر در شہسوار، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ڈاکٹر اخیار فرخ، ڈاکٹر نوید افضل ، ڈاکٹر سکندر علی، ڈاکٹر عاصم ملک، ڈاکٹر نعمان سرور، ڈاکٹر دلاور علی، ڈاکٹر فضیل محمود خان، اعجاز اور شہزاد شریف شامل ہیں۔