الاحسان ویلفیئر سوسائٹی مغلپورہ کا منفرد اعزاز

10 اپریل 2013

لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی لاہور ڈویژن کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ سوسائٹی 1993ءسے لیکر آج تک پنجاب کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں 161 فری آئی کیمپ لگا چکی ہے جس میں ہزاروں افراد کا فری آئی چیکپ اپ، لینز کے ساتھ فری آپریشن اور نظر کی مفت عینکیں تقسیم کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ میں روزانہ 500 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جاتا ہے۔