ایف بی آر کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج
لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین نے گزشتہ روز ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتروں میںاپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ۔اس موقع پر سید نعیم عباس شاہ صدر لاہور ریجن، چیف آرگنائزرملک عمر ریاض، ملک محمد اکرم کھوکھر، ملک سہگل حسین، محمد ندیم پنوں، الطاف مہدی، شبیر احمد، چوہدری افتخار احمد ، سید رضی عباس، حافظ مرید حسین، قاسم علی گل اور سید عاشق حسین بخاری نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی صدر میاں عبدالقیوم نے ایف بی آر کی انتظامیہ نے ملازمین کا استحصال کیا ہے۔ صدر یونین نے ایف بی آر کے ممبر لیگل عاقل عثمان کی طرف سے یونین دفاتر بند کرنے اور یونین کو غیر قانونی کہنے کی مذمت کی اورمطالبہ کیا کہ اگر ایف بی آر ملازمین کو فاﺅنڈیشن کی مینجمنٹ میں شامل نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔