شیشہ کیفے سیل، 6 افراد گرفتار، 4 حقے قبضے میں لے لئے گئے

10 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن نے نواب ٹاﺅن پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شوکت خانم روڈ پر ہیپی بیلی شیشہ کیفے سربمہر کر دیا۔ شیشہ کیفے سے شیشہ سموکنگ میں مصروف 6 افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ 4 حقے بھی قبضہ میں لے لئے ۔