ریلوے انجنوں کیلئے 16 ارب کی پیشگی ادائیگی کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کے75 ناقص انجنوں کی خریداری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ بلیک لسٹ کمپنی سے ایک بھی انجن حاصل کئے بغیر پیشگی سولہ ارب روپے ادا کرنا معاملے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔