فیروز والا میں نشئی کی پراسرار ہلاکت، امانتاً سپردخاک
فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں نشئی پراسرار طور پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش بطور امانت مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دی۔ تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔