لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو راست اقدام پر مجبور ہونگے: تاجر
لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری تنظیموں نے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی اورسینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامر س و صدرقومی تاجر اتحاد لاہور عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ نہ گیا گیا تو تاجر راست اقدام پر مجبور ہونگے۔