سپیشل اکنامک زونز ڈیسک کے قیام کیلئے بھرپور رہنمائی کریں گے، ندیم حسن آصف
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین ندیم حسن آصف نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز ڈیسک کے قیام کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھر پور تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں قائم صوبائی سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی بھی ایس ای زی ایکٹ 2012کے نفاذ کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو سپیشل اکنامک زونز رولز 2013کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا ۔