چھوٹے کسانوں کی معیشت میں بھینسوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے: ڈاکٹر طلعت پاشا

10 اپریل 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ترقی پذیرممالک میں چھوٹے کسانوں اور گاﺅں کی معیشت میں بھینسوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو نیورسٹی میں منعقدہ بفیلو ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے عنوان پر منعقدہ انٹرنیشنل سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔