ڈپٹی الیکٹرک انجینئر ریلوے کی ترقی‘متعدد افسروں کا تبادلہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ریلوے حکام نے تقرروتبادلوںسمیت ڈپٹی چیف انجینئر الیکٹرک محمد شعیب کی30روز کےلئے ایکس پاکستان رخصت منظور کرلی جبکہ گریڈ20کے طارق خان کو چیف میکینکل انجینئر لوکو اور چیف میکینکل انجینئر کیرج ثمین گنڈا پور اور چیف انجینئر سول ہمایوں رشید رواں ماہ ایک ہفتے کے دورے پر جرمن جارہے ہیں اور ڈپٹی الیکٹرک انجینئر کامران میمن کو گریڈ19میں ریگولر ترقی دیدی گئی ۔