منشیات سمگلر فرار، لاکھوں مالیت کی افیون برآمد
فیروز والا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا اور سی آئی اے سٹاف پولیس نے ٹبہ رحمت میں چھاپہ مارا تو سمگلر لال خان پٹھان اور اس کے دو ساتھی منشیات فروش عبدالستار اور جاوید رحمانی علاقہ غیر سے لے کر آنے والی اعلی کوالٹی کی افیون بھاری مقدار میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے افیون قبضے میں لے لی۔