ریونیو میں اضافہ کیلئے جی ایم ریلوے نے مانیٹرنگ شروع کر دی

10 اپریل 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ریلوے کے ریونیومیں اضافہ ، مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کےلئے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں قراقرم،خیبرمیل،عوام ایکسپریس اور تیزگام کو بروقت چلانے اور منزل مقصود پر پہنچانے کےلئے جنرل مینجر ریلوے آپریشن غلام محمد قریشی نے خود مانیٹر کرنا شروع کردیا اور تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس ہدایات جاری کردیں۔