کیلیفورنیا میں ریڈیو کی شکل میں کار
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) یہ کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقی کار ہے جسے ایک آرٹسٹ نے مکمل طور پر ریڈیو کی شکل میں تیار کرکے منفرد بنا دیا ہے۔ دلچسپ بناوٹ کی یہ کار 37فٹ اونچی اور 24فٹ بڑی ہے۔ اس میں ایک وقت میں 50افراد سوار ہو سکتے ہیں جو سڑکوں پر چلنے کے ساتھ میوزک بھی سناتی ہے۔