بھارت :کنویں میں گرنے والے تیندوے کو نکال لیا گیا

10 اپریل 2013

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت میں کنوئیں سے تیندوے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔بھارتی ریاست گجرات میں کھانے کی تلاش میں تیندوا کنوئیں میں جاگرا۔اس موقع پر رضاکاروں نے 3سالہ تیندوے کو گن کی مدد سے انجکشن لگاکر بے ہوش کردیااور چالیس گھنٹوں کی کوششوں کے بعد رسی سے باندھ کر چارپائی کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا۔