دینہ: بڑے پاﺅں کے باعث پوری زندگی جوتا نہ پہننے والا 72 سالہ شخص ہارٹ اٹیک سے چل بسا
دینہ (نامہ نگار) ساری زندگی جوتے نہ پہننے والا سات فٹ کا 72سالہ چودھری میرداد گجر موت سے شکست کھا گیا۔ مدوکالس اور تحصیل دینہ کی ثقافتی شخصیت چودھری میرداد گجر کے پاﺅں بچپن سے ہی غیر معمولی بڑے ہو گئے۔ عام جوتا اس کے پاﺅں میں فٹ نہ آتا تھا۔ اس صورت حال پر اس نے ننگے پاﺅں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔ دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔