انار کے جوس سے بینائی تیز بلڈ پریشر سے نجات ملتی ہے: ماہرین
کراچی (نیٹ نیوز) ایک تحقیق کے مطابق انار کا جوس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں روزانہ ایک گلاس انار کا جوس پینے سے بینائی تیز ہوتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں سے نجات بھی ملتی ہے۔ انار کھانے سے دل کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ انار میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹس کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔