بھارت میں جانوروں کے تحفظ کیلئے ڈرون طیاروں کا استعمال
آسام (بی بی سی اردو) بھارت کی ریاست آسام کے معروف ’قاضی رنگا نیشنل پارک‘ گینڈوں کو شکاریوں سے بچانے کے لئے فضا میں ڈرون طیارہ محو پرواز رہتا ہے۔ ایک سنگھ والے گینڈے کا شمار کم یاب جانوروں میں ہوتا ہے جو اس پارک میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان کے شکار میں اضافہ دیکھا گیا۔