کیلا فالج اور بلند فشار خون سے بچاتا ہے

10 اپریل 2013

لندن (نیٹ نیوز) نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے ثابت کر دیا ہے کیلوں کا زیادہ استعمال فالج اور بلند فشار خون سے محفوظ رکھتا ہے ۔ برطانیہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلا ان چند پھلوں میں سے ایک ہے جن میں قدرتی طور پر پوٹاشیم بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے لہٰذا جو لوگ زیادہ کیلے استعمال کرتے ہیں وہ بلند فشار خون جیسے مرض سے متاثر نہیں ہوتے۔