امریکہ: معروف شخصیات کے خطوط اور تاریخی دستاویزات نیلامی کےلئے پیش

10 اپریل 2013

نیویارک (نوائے وقت نیوز) امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن، جرمنی کے حکمراں ایڈولف ہٹلر اور اداکارہ مارلن منرو سمیت متعدد معروف شخصیات کے خطوط اور تصاویر اور دیگر تاریخی دستاویزات نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔نیویارک میں ایک امریکی شخص کے ذاتی ذخیرے میں شامل نادر و نایاب تاریخی دستاویزات 30 مئی کو نیلام کی جائیں گی۔