کاہنہ: سابق ناظم اعجاز ہاشمی، غلام حسین، سپورٹرز سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

10 اپریل 2013

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا مبشر اقبال اور مرکزی رہنما راو¿ شہاب الدین کی خصوصی کاوش سے ہیئر گاو¿ں اور نشتر کالونی پیپلز پارٹی اور مختلف برادریوں کے سربراہان جن میں سابقہ ناظم اعجاز ہاشمی، چودھری غلام حسین، چودھری رحمت، شوکت میو¿ دیگر کارکن و سپورٹر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ این اے 129 پی پی 159 سے میاں شہبازشریف کی الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسے خطاب کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال اور راو¿ شہاب الدین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جمہوریت کی علامت اور استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ قائد میاں نوازشریف، شہبازشریف ملک کے واحد لیڈر ہیں جو اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر اور 11 مئی کو شیر پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں اور کرپٹ و نااہل امیدواروں کو آئندہ حکومت میں آنے کا خواب چکنا چور کر دیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انشاءاللہ ہماری حکومت کے چند ماہ بعد ہی بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی ختم ہو جائے گی۔