پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، دینی و سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی و سیاسی جماعتوں نے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلئے مشاورتی اجلاس آج (بدھ) طلب کر لیا ہے، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اجلاس میں جے یو پی کی جانب سے قاری زوار بہادر، جے یو آئی کی جانب سے مولانا امجد خان نمائندگی کریں گے، ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان اور علامہ ساجد علی نقوی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے اجلاس کو غیرضروری مشق قرار دیا ہے۔ اجلاس بلانے کا فیصلہ جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ محمد زبیر اور امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے درمیان گزشتہ دنوں ملاقات میں کیا گیا تھا۔ اس بات کا امکان کم ہے کہ دینی جماعتوں موجودہ حالات میں کسی متفقہ لائحہ عمل تک پہنچ پائیں گے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جے یو پی کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر نے رابطہ کرکے پنجاب کی سطح پر ایم ایم اے کی بحال کرنے کی تجویز دی تھی تاہم میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...