اقتدار ملا تو ملک کو آزاد، خودمختار ریاست بنائیں گے: عبدالغفور حیدری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی اگر اقتدار ملا تو ملک کو آزاد اور خود مختار ریاست بنائیں گے ملک میں مو جو دبحرانوں کے خاتمے کے لیئے صرف نعرے ہی نہیں لگائیں گے بلکہ عملی اقدامات کریں گے ،جے یو آئی نے صرف دعوے ہی نہیں کیئے بلکہ حقیقت میں عوام کے مفاد کے لیئے پارلیمنٹ میں جنگ لڑی ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے پارٹی امیدواروں علماءاور کار کنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان،مو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مفتی ابرار احمد ،مولا نا عبد المجید ہزاروی ،ڈاکٹر ضیاءالرحمن امازائی،مو لا نا اسد اللہ عباسی اور دیگر مو جود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سابقہ اسمبلی میں دومرتبہ متفقہ قرار دادیں منظور کرائیں جس میں قوم کے نمائندوں نے متفقہ طور پر پاکستان کی آزاد خار جہ پالیسی کا فیصلہ دیا اور یہ بھی طے پا یا کہ آئندہ کسی بھی ملک سے معاہدہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکے گا۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیئے جے یو آئی ایک انقلابی منشور رکھتی۔ سابقہ ادوار میں آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مسلسل جھٹکے کھارہی ہے۔ جے یو آئی ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائے گی۔ انتخا بات میں جے یو آئی کا مقابلہ سیکولر قوتوں سے ہو گا اور ہم انھیں شکست سے دوچار کریں گے۔ چند سوالات ہی 62۔63کے تقاضے پورے نہیں کرتے ہیں بلکہ یہ مذاق بنتا جا رہا ہے۔ کورٹ اورالیکشن کمشن کو ان باتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ 62۔63کے تمام تقاضے پورے کیئے جائیں۔