مریدکے: مشتاق گجر، آمنہ ذوالفقار ڈھلوں کی پرویزالٰہی سے ملاقات، ق لیگ میں شامل

10 اپریل 2013

مریدکے (نامہ نگار) حاجی مشتاق احمد گجر نے آمنہ ذوالفقار احمد ڈھلوں کے ہمراہ چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ پرویزالٰہی نے رانا اعجاز حسین کا پی پی 163کا ٹکٹ منسوخ کرکے حاجی مشتاق احمد گجر کو امیدوار نامزد کر دیا۔ اب این اے 131میں آمنہ ذوالفقار ڈھلوں پی پی ق لیگ کی مشترکہ امیدوار اور حاجی مشتاق گجر پی پی 163عثمان نثار پنوں پی پی 162میں پی پی ق لیگ کے مشترکہ امیدوار ہونگے، جیالوں اور ق لیگ کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پرویزالٰہی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔