آئین اور عہد توڑنے والے سزا سے نہیں بچ سکتے: چودھری سلیم علی

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ بار بار آئین اور عہد توڑنے والے سزا سے نہیں بچ سکتے۔ عوام 11مئی کے دن لوٹ مار میں ملوث حکمرانوں اور ان کے حامیوں کا بے رحم احتساب کریں گے۔ زرداریوں اور مداریوں نے پانچ سال تک این آر او زدگان کے حق میں وکالت اور عوام کا استحصال کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔