پی پی 153 کیلئے رمضان صدیق بھٹی موزوںترین ہیں: مہرشہزاد تاج

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر مہرشہزادتاج نے اپنے ڈیرے پرایک نمائندہ اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے پی پی153 میںتعمیر اتی منصوبوں کے حوالے سے سابق ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی کی پرخلوص خدمات اورعوام کے ساتھ ان کی بہترین کوآرڈی نیشن کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستارہ کالونی میں طالبات کیلئے شاندار سکینڈری سکول کی تعمیر، کچا کماہاں روڈ کی تعمیراور پاک ٹاﺅن میں سیوریج سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے خادم عوام میاں شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی کے ساتھ ساتھ رمضان صدیق بھٹی کی خصوصی کاوش پر دونوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیا۔