مسلم لیگ ن الیکشن کیخلاف سازش کی بھرپور مزاحمت کریگی: اقبال ظفر جھگڑا
لاہور (آئی اےن پی) مسلم لےگ (ن) کے سےکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ (ن) لےگ عام انتخابات کے خلاف کسی بھی سازش پر بھرپور مزاحمت کرے گی‘ ملک اور جمہورےت کو بچانے کےلئے بروقت اور شفاف انتخابات ضروری ہے‘ مسلم لیگ (ن) 97ءسے بڑی کامےابی حاصل کرے گی‘ جے ےو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے ساتھ مثبت انداز مےں مذاکرات ہوئے ہےں‘ آئندہ ہفتے تک سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے حتمی معاملات سامنے آجائےں گے۔ تحرےک انصاف سے کوئی خطرہ نہےں‘ عام انتخابات مےں ہمارا مقابلہ پےپلزپارٹی سے ہو گا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ کچھ لوگ انتخابات کا تاخےر کا شکار کرنے کےلئے سازشےں کر رہے ہےں مگر مسلم لیگ (ن) عام انتخابات مےں کسی بھی تاخےر اور سازش کو برداشت نہےں کرے گی۔ نواز شرےف کی قےادت مےں (ن) لےگ آج پاکستان کی سب سے بڑی سےاسی جماعت بن چکی ہے۔ آنے والی حکومت (ن) لےگ کی اور مےاں نواز شرےف ملک کے وزےراعظم ہوں گے۔