مصطفائی ورلڈ آرڈر ہی دنیا کو امن دے سکتا ہے: فضل کریم

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہاہے کہ مصطفائی ورلڈ آرڈر ہی دنیا کو امن دے سکتا ہے۔ پاکستان کو وائٹ ہاو¿س کی غلامی سے نکالنا ہوگا۔ 11 مئی کو نئی سویر طلوع ہوگی اور الیکشن میں ظلم کے کوہِ گراں روئی کی طرح اڑ جائیں گے۔ بے رحم سکروٹنی تبدیلی کی جانب مثبت قدم ہے ۔ نگران حکومت بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری توجہ دے ۔ بے شمار ریمنڈ ڈیوس آج بھی پاکستان میں سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے لئے آنے والے علماءو مشائخ اور اہلسنت والجماعت کے رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء صاحبزادہ فضل کریم علیل ہوگئے ہیں اورانہیں فیصل آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنماو¿ں اور عوام سے صاحبزادہ فضل کریم کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعاو¿ں کی اپیل کی ہے ۔

جلوتوں میں مصطفائی

خودی کی جلوتوں میں مصطفائیخودی کی خلوتوں میں کبریائیزمین و آسمان و کرسی و ...