اپنے حلقوں سے دور انتخابی فرائض ادا کرنےوالی 2 لاکھ خواتین ووٹ سے محروم رہ جائینگی

10 اپریل 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) الیکشن 2013ءمیں اپنے حلقہ سے دور انتخابی فرائض انجام دینے والی 2لاکھ خواتین حق رائے دہی سے محروم ہو جائیںگی جبکہ قیدی خواتین کو بھی آئندہ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے کوئی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ عورت فاو¿نڈیشن کے جینڈر الیکشن مانیٹرنگ سیل نے ان تمام خواتین کو 15 اپریل تک پوسٹل ووٹ کے حصول کے لئے درخواست دینے پر زور دیا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے الیکشن کے دن اپنے فرائض انجام دے رہی ہوں گی۔ مذکورہ خواتین اپنے حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کو یہ درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں جہاں ان کے ووٹ درج ہیں۔ عورت فاو¿نڈیشن کو خدشہ ہے کہ تقریباً دو (2) لاکھ عورتیں اپنے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہو سکتی ہیںکیونکہ وہ اپنے حلقہ سے دُور انتخابی فرائض انجام دے رہی ہوں گی۔