کسی لوٹے کو میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینے دینگے: محمد حسین گجر

10 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ضلع لاہور چودھری محمد حسین گجر نے کہا کہ وہ کسی لوٹے کو میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینے دیں گے۔ قیادت اگر سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کو اس کے انتخابی حلقہ پی پی 161 سے ٹکٹ نہیں دے رہی تھی تو یہ میرا سب سے پہلا حق تھا لیکن قیادت نے پرانے لیگی ورکر کی حوصلہ شکنی کی ہے۔