قوم این آراو زدگان اور بدعنوان مافیا کا بوجھ مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیںہے: میاں مرغوب

10 اپریل 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ زربابا اپنی صدارت اورامارت جبکہ نوازشریف ریاست، جمہوریت اورمعیشت بچانا چاہتے ہیں۔ عوام ملک بچانے کیلئے میاں نوازشریف کاساتھ ہیں اور 11مئی کے دن شیر پر مہر لگائیں گے۔ عوام این آراو زدگان اور بدعنوان مافیا کا بوجھ مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ جس دن عوامی نفرت کا سیلاب امڈآیا اس دن زرداریوں، مداریوں اوران کے حواریوں کوپاکستا ن کے کسی کونے میں پناہ نہیں ملے گی۔