الیکشن کمشن نے خواتین کی قومی و صوبائی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرست جاری کر دی

10 اپریل 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب سے خواتین کی قومی و صوبائی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن نے جاری کردی۔ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھجوائی جانے والی ترجیحی فہرستوں میں شامل مخصوص نشستوںکی امیدوار346 خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ان میں سے قومی اسمبلی کیلئے 121خواتین جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 225خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی فہرست میں مسلم لیگ ن کی 23، تحریک انصاف کی 35، پیپلز پارٹی کی 19، جماعت اسلامی کی 10، مسلم لیگ ق کی 13، آل پاکستان مسلم لیگ کی 3، نیشنل مسلم لیگ کی 1، عوامی مسلم لیگ کی 1، ایم کیوایم کی 2، اسلامی انقلاب پارٹی کی 1، جمعیت علمائے اسلام کی 2، متحدہ دینی کی 2، پاکستان سنی تحریک کی 1، پاکستان جسٹس پارٹی کی 1، تحریک تحفظ پاکستان کی 3، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی 1، جمیعت علمائے پاکستان کی 1 اورمسلم لیگ ج کی 2خواتین شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 225 خواتین پر مشتمل حتمی فہرست میں مسلم لیگ ن کی 50، پیپلز پارٹی کی 33، پی ٹی آئی کی 48، مسلم لیگ ق کی 31، جماعت اسلامی18، عوامی مسلم لیگ کی 2، بی این اے پی کی 1، آل پاکستان مسلم لیگ کی 7، پی جے پی کی 1، پی جے پی کی 1، آئی آئی پی کی 2،تحریک تحفظ پاکستان کی 3،جے یوآئی ایف کی 2، نیشنل مسلم لیگ کی 3،ایم ڈی ایم سمیع الحق کی 3، پاکستان سنی تحریک 1،جے یو پی نورانی کی 3، ایم ڈبلیوایم کی 5، ایم کیو ایم کی 4، مسلم لیگ ف 1اور مسلم لیگ ج کی4خواتین شامل ہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...