فلم انڈسٹری کےلئے حکومت کی سر پرستی نا گزیر ہوگئی : بابرہ شریف

10 اپریل 2013
فلم انڈسٹری کےلئے حکومت کی سر پرستی نا گزیر ہوگئی : بابرہ شریف

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ فلم اندسٹری کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے اس کےلئے حکومت کی سر پرستی نا گزیر ہوگئی ہے‘ فلموں کی ناکامی کے خوف سے کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں اگر حکومت اپنا حصہ ڈالے گی تو دوسری لوگ بھی اس طرف راغب ہوجائیں گے۔ سب سے پہلے حکومت فلم انڈسٹری کے لئے جدید مشینری امپورٹ کرے اور حکومت کا یہ سرمایہ ہرگز ضائع نہیں جائےگا بلکہ ایک سال میں ان اخراجات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ وزارت ثقافت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے اس سے وابستہ سنجیدہ لوگوں کی اے پی سی بلائی جائے جس میں متفقہ حکمت عملی طے کر کے اس پر کاربند ہوا جائے۔

سزائوں کا نفاذ نا گزیر

مکرمی! پاکستانی تاریخ کے تناظر میں بات کی جائے تو شاذ و نادر ہی سزائوں کے نفاذ ...